ایران-امریکا مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار جاری رکھنے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار بدستور ادا کرتا رہے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی سربراہی میں خطے کی حالیہ صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایران-امریکا مذاکرات میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی راستوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران-امریکا مذاکرات سے متعلق پاکستان کا مؤقف صرف وہی سمجھا جائے جو سرکاری سطح پر جاری کیا جاتا ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات یا غیر سرکاری ذرائع کو کسی صورت پاکستان کی پالیسی کا عکاس نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں یا نامعلوم پاکستانی حکام سے منسوب بیانات قابلِ اعتبار نہیں ہوتے۔ میڈیا سے اپیل کی گئی کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور صرف مستند سرکاری بیانات کو ہی بنیاد بنائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos