امریکا-ایران جنگ سے پاکستان کی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ

[post-views]
[post-views]

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ خطے کی معاشی ترقی کو سست کر سکتی ہے، جبکہ پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو مہنگی توانائی، خوراک کی بڑھتی قیمتوں، ترسیلاتِ زر میں کمی اور سخت مالیاتی دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے نمائندے ڈاکٹر ماہیر نے کہا کہ جنگ کے باعث توانائی منڈیاں، تجارتی راستے اور عالمی ترسیلی نظام متاثر ہوئے ہیں، جس سے خطے کی معیشتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے محتاط مالیاتی پالیسی، مضبوط زرمبادلہ ذخائر اور ہدفی امدادی اقدامات پر توجہ دینا ہوگی۔

ڈاکٹر ماہیر بینیجی کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی پیش رفت درست سمت میں جاری ہے، تاہم پائیدار بہتری کے لیے ساختی اصلاحات اور نجی شعبے کے کردار کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos