این ایف سی میں خیبر پختونخوا کو اس کا حق نہیں ملا، سہیل آفریدی

[post-views]
[post-views]

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق پر صوبے کے مالی حقوق میں کمی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال کھربوں روپے کے وسائل صوبے کو نہیں دیے جا رہے، جس سے ترقیاتی عمل متاثر ہو رہا ہے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور کی ترقی کے لیے 200 ارب روپے کا خصوصی منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم اس اعلان کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے تنقید شروع ہوگئی ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کا بڑا مالی حصہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا، جبکہ صوبے نے ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر اپنے تحفظات بھی ظاہر کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ملک کی ضرورت سے زیادہ گیس اور بجلی پیدا کرتا ہے، اس لیے صوبے کے وسائل اور حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر آواز اٹھانا ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے عزم ظاہر کیا کہ صوبہ اپنے آئینی اور مالی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos