بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، بیرسٹر گوہر

[post-views]
[post-views]

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس 12 جون کو متوقع ہے اور اس کی حکمتِ عملی کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف دینا ضروری ہے کیونکہ لوگ بجلی، گیس اور پیٹرول کے بڑھتے اخراجات سے پریشان ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت دی جائے، جن کے بقول پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں کئی ماہ سے بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ملاقات ان کا حق ہے اور پارٹی میں کسی فارورڈ بلاک کا وجود نہیں۔

گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہوا ہے اور پارٹی اپنے ووٹوں کے حق میں کسی قسم کی تبدیلی قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کا حق اسی جماعت کو ملنا چاہیے جسے عوام نے منتخب کیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار کی شراکت کے بجائے عوامی مینڈیٹ پر یقین رکھتی ہے، کشمیر کے مسائل مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، جبکہ پارٹی پرامن احتجاج اور آئینی جدوجہد کی حامی ہے۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا کو این ایف سی کے تحت اس کا جائز حصہ ملنا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]