ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں غیر معمولی اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مئی 2026 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 4.3 ارب ڈالر وطن ارسال کیے، جو ترسیلات زر کی مد میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں مسلسل بہتری ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے اور یہ بیرون ملک پاکستانیوں کے وطن سے مضبوط تعلق اور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مئی 2026 میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 20.2 فیصد جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کا اعتماد، تعاون اور مثبت کردار پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]