این ایف سی میں صوبوں کا مکمل حصہ دیا جائے، پی ٹی آئی چیئرمین کا مطالبہ

[post-views]
[post-views]

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور مالی ذمہ داریوں کا بوجھ صوبوں پر منتقل کرنے سے گریز کرے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ محض ایک سیاسی معاملہ نہیں بلکہ آئین اور وفاقی نظام سے جڑا انتہائی اہم موضوع ہے، جس پر سنجیدگی سے غور ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملکی دفاع کو ہر حال میں مضبوط اور مؤثر بنانا وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، لہٰذا دفاعی اخراجات پورے کرنے کے لیے صوبوں کے وسائل پر انحصار نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ چند برسوں میں معاشی اور انتظامی شعبوں میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں کی۔ ان کے مطابق ٹیکس نظام میں اصلاحات نہ ہونے کے باعث وفاقی محصولات کے ادارے کی کارکردگی متاثر ہوئی، جبکہ کاروباری برادری کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے زور دیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو قومی مالیاتی کمیشن کے ذریعے ملنے والا حصہ مکمل طور پر دیا جانا چاہیے اور اس میں کسی قسم کی بالواسطہ یا بلاواسطہ کمی آئینی تقاضوں کے خلاف ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]