Premium Content

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا 8 واں اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا 8 واں اجلاس: لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی گئی ۔  اجلاس میں مستقبل میں زرعی زمین  کو محفوظ بنانے کی پالیسی پر زوردیا گیا۔ اجلاس میں اربن، رورل بیلنس کے لئے پائیدار اقدامات کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ بھی  کیا گیا۔

ایل ڈی اے، فنانس، ریونیو اور ریکوری ونگز ہیڈز کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنانے اور آئی ٹی کیڈرمیں تعیناتی اور پروموشن کے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دے دی گئی۔

Read More: https://republicpolicy.com/wazir-alaa-punjab-ch-pervaiz-elahi-ki-zer-e-sadarat/

اجلاس میں ڈاکٹر افتخار اور دیگر مالکان کے قانونی ورثاء کے ساتھ عدالت سے باہر معاملات حل کرنے  کی منظوری بھی دے دی۔

وزیر اعلی ٰ نے ڈی ڈی ایچ آر ایم بی ایس-18 کے عہدے پر تقرری /پروموشن کے قواعد و ضوابط میں بہتری کے لئے ترمیم کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کی تقرری اور پروموشن کے نئے ضوابط کی منظوری دی گئی۔

Read More: https://republicpolicy.com/lahore-ma-mahul-dost-hybrid-busain-chalany-ki/

اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کے پی سی ون اورمصطفی ٹاؤن کے متاثرین کو متبادل جگہ پر پلاٹ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos