Premium Content

روسی صدر نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنیوالے ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی لگا دی

Print Friendly, PDF & Email

روس نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے والے مغربی ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی لگا دی، صدر پیوٹن نے حکم نامے پر دستخط کردیے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/russia-ny-petrol-ki-padawar-band-krny-ki/

روسی صدر پیوٹن کے حکم نامے کے مطابق وہ ممالک جو روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کریں گے ان کو روسی خام تیل اور روسی تیل کی مصنوعات برآمد نہیں کی جائیں گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو روسی تیل کی برآمدات پر پابندی یکم فروری 2023  سے نافذ العمل ہوگی اور یکم جولائی تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ  یوکرین پر روسی حملے کے خلاف رواں ماہ یورپی یونین، عالمی طاقتوں کے گروپ سیون اور آسٹریلیا نے روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos