محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن اور سکیورٹی فورسز کے سر بند میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف اور 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/qoumi-salamti-committee-ka-dehshat-gardi-k-khatmy/
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سنگو سربند میں دہشت گردوں نے فورسز کے جوانوں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
فائرنگ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 سے 4 دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/kisi-bhi-dehshat-gard-tanzeem-k-sath-muzakrat/
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف ، 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے، دہشت گرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔









