نواز شریف نے واپسی کی تیاری شروع کر دی ہے، چند ہفتوں میں پاکستان میں ہوں گے: مریم

[post-views]
[post-views]

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز  کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے واپسی کی تیاری شروع کر دی ہے وہ آئندہ چند ہفتوں میں ملک میں ہوں گے۔

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف بہت جلد وطن واپس آئیں گے، انہوں نے تیاری بھی شروع کر دی ہے لیکن ٹکٹ کنفرم ہونے تک حتمی تاریخ نہیں بتا سکتی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان کو اقتدار تک پہنچنے کے لیے سہارے کی ضرورت تھی، چار سال اقتدار میں رہے تو اسٹیب کی تعریف کرتے رہے، اقتدار سے باہر آئے تو اسٹیب کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر  دیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/mariyum-nawaz-ko-chief-organizar-banany-par/

مریم نواز کا کہنا تھا ن لیگ حقائق پر بات کرے گے، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے، ہمیں کسی کے سہارے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا گھڑی چور کی کے پی میں 10 سال تک حکومت رہی، سب سے زیادہ فنڈز ملنے کے بعد بھی کے پی میں سہولیات نہیں، کے پی کی پولیس تنہا کھڑی ہے، یہ بات واضح کرتی ہے کہ فنڈز کو کن مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos