Premium Content

سابق وزیراعظم نواز شریف کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

Print Friendly, PDF & Email

قائد  مسلم لیگ  ن نوازشریف نےسابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف  کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف نے  پرویز مشرف کے انتقال پر   انا للہ و انا الیہ راجعون لکھا ۔

واضح رہے کہ  سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں  انتقال کرگئے ہیں۔

سفارتی ذرائع  سمیت اہل خانہ نے بھی  سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کی ہے، پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

اس سے قبل صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت کی اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Read more

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos