Premium Content

کراچی: فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین خالد رضا قتل

Print Friendly, PDF & Email

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مقامی نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار اور ماہر تعلیم خالد رضا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 7 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان  نے خالد رضا کو ان کے گھر کے سامنے نشانہ بنایا ،فائرنگ کی جگہ سے 30 بور کا ایک خول ملا ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مقتول خالد رضا نجی اسکول سسٹم کے کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین تھے ۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/qasam-sulmani-ka-badla-donal-trump-ka-qatal/

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مقتول سے کوئی سامان نہیں چھینا ، واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے جبکہ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کا کہنا ہے واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔

 گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos