بھارتی سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق نیا طریقہ کار طے کردیا۔
بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت کے تاریخی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک پارلیمنٹ باقاعدہ قانون سازی نہیں کرتی اُس وقت تک وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس سپریم کورٹ پر مبنی تین رُکنی پینل الیکشن کمشنر کی تعیناتی کرتا رہے گا۔
بھارتی عدالت کا یہ فیصلہ اُن درخواستوں کی سماعت میں سامنے آیا ہے جس میں الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے آزاد اور خودمختار کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/agr-mughal-badshah-itnay-zalim/
بھارت میں اس سے قبل حکومت تنہا باآسانی الیکشن کمشنر کی تعیناتی کرتی تھی جبکہ اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن پر حکومتی آلہ کار کا الزام عائد کرتی رہتی تھیں۔








