سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔