گوادر: بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گوادر اور گرد و نواح کے علاقے زیرآب آگئے۔
دس گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی موسلادھار بارش نے گوادر کو تباہ کر دیا ۔ نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے بارش کا پانی نہ صرف سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہو گیا بلکہ رہائشی اور تجارتی املاک بھی زیر آب آ گئیں۔
مزید برآں، شدید بارشوں سے ندی نالوں اور چھوٹی ندیوں میں طغیانی کی اطلاعات ہیں۔
اس کے نتیجے میں بہت سے مقامی لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کرمحفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بجلی کی فراہمی اور انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے ساتھ کئی مکانات اور عمارتیں گرنے کی اطلاعات ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.