دونوں ٹانگوں سے محروم امریکی ایتھلیٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا

[post-views]
[post-views]

پیرس: دونوں ٹانگوں سے محروم امریکی ایتھلیٹ نے پیرس پیرالمپکس میں مردوں کی 400 میٹر دوڑ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پیرا لمپکس میں تین مرتبہ کے میڈلسٹ ووڈ ہال نے مقررہ فاصلہ 46.32 سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی۔

ووڈ ہال کی اہلیہ تارا ڈیوس ووڈ نے بھی پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے لانگ جمپ ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

ووڈ ہال نے کہا کہ وہ بہت مسرور ہیں کہ ہمارے گھر 2 گولڈ میڈلز جائیں گے۔ ووڈ ہال 4 بائی 100 میٹرریلے ریس میں برانز میڈل جیتنے والی امریکی ٹیم کا بھی حصہ بنے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واضح رہے کہ ایک بیماری کے سبب محض 11 ماہ کی عمر میں ووڈ کی نچلی ٹانگیں کاٹ دی گئی تھیں۔ ان کی تارا سے ہائی اسکول کے زمانے میں شناسائی ہوئی تھی اور بعدازاں دونوں مزید تعلیم کی غرض سے دور ہو گئے تھے۔

تارا جارجیا یونیورسٹی اور پھر ٹیکساس یونیورسٹی چلی گئی تھیں جبکہ ووڈ ہال ٹیکساس یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہے بعد میں دونوں پھرآن ملے اور کھیل سے منسلک ہو گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos