ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ آج ہوں گے۔
ملک بھر کے ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد امیدوار ٹیسٹ دیں گے۔ سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری ڈاؤ یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے۔
سندھ بھر سے تقریباً 38 ہزار 700 امیدوار حصہ لیں گے،جن میں سے 13 ہزار کراچی سے ہیں۔
کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان سے 5806 طلبا انٹری ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ بیوٹمز میں ہوگا۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سے ٹیسٹ میں 42 ہزار سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیسٹ کے لیے 8 اضلاع میں 13 امتحانی مراکز قائم ہیں۔









