اسرائیل حزب اللہ کشیدگی، اسرائیلی کابینہ کی جنگ کیلئے نئے مرحلے کی منظوری

[post-views]
[post-views]

اسرائیلی کابینہ نے حزب اللہ کے خلاف جنگ کے نئے مرحلے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان پر اسرائیل کے زمینی حملے کاخطرہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت کے 3 علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کا کہہ دیا۔

حزب اللہ اسرائیل تنازع کے بعد 10 لاکھ سے زائد لبنانی بے گھر ہوچکے ہیں. اسرائیل نے لبنانی سرحد کے قریب آبادی کی نقل وحرکت بھی محدود کر دی۔

لبنانی فوج اسرائیل کے ساتھ سرحد سے 5 کلو میٹر پیچھے ہٹ گئی.

امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی پوزیشن سے پتہ چلتا ہے کہ زمینی حملہ بہت جلد ہو سکتا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب بیروت میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا اور رات گئے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیل کے حملوں میں مزید 95 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے طویل زمینی جنگ کے لیے تیار ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos