پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان پر خواجہ آصف کا شدید ردعمل

[post-views]
[post-views]

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کڑی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان اکٹھے ہورہے ہیں، ملک کو یرغمال بننے نہیں دیں گے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی سازشوں کے مہرے ہیں، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، کسی کی میراث نہیں، بانی پی ٹی آئی اقتدار سے محروم ہوئے تو 9 مئی برپا کردیا تھا۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایس سی او اجلاس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس خوش اسلوبی سے آگے چلے گا، شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا، سازشی ذہنیت والوں کو گھر بیٹھنا چاہیے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں سربراہان مملکت آئیں گے، ہم مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت 12 ملکوں کے سربراہان آرہے ہیں، پاکستان کی عزت و تکریم میں بین الاقوامی سطح پر اضافہ ہوگا، ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، فوج، رینجرز اور پولیس تعینات ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos