Premium Content

نائیجیریاآئل ٹینکر میں دھماکا، 148 افراد ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

نائیجیرین پولیس حکام کے مطابق شمالی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کے دھماکے سے 148 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکر بے قابو ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد مقامی افراد ٹینکر سے تیل نکالنے کے لیے جمع ہوگئے تھے کہ اس وقت ٹینکر میں دھماکا ہوگیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 148 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکر میں دھماکے کا واقعہ نائیجیریا کی ریاست جیگاوا کے گاؤں میں پیش آیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos