حماس نے نئے سربراہ یحیا سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے ہم اسرائیل کے ساتھ جنگ کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں،حزب اللہ نے جنگ کیلئے نئے ہتھیار متعارف کروانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
یاد رہے یحیا سنوار کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔یحیا سنوار کو اسرائیلی فوج گزشتہ ایک برس سے تلاش کر رہی تھی۔
اسرائیلی انٹیلی جنس ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود یحیا سنوار تک پہنچنے میں ناکام تھی۔ یحیا سنوار کئی فٹ گہرائی میں بنائے گئے سرنگوں میں رہا کرتے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں جھڑپ کے دوران پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں









