Premium Content

سندھ اسمبلی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی

Print Friendly, PDF & Email

سندھ اسمبلی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

قرارداد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی جلد فراہمی کے لئے آئینی ترامیم ناگزیر تھیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چاروں صوبوں سے سپریم کورٹ میں ججز منتخب ہوں گے، آئینی عدالتوں کی بینچ صوبوں میں بھی بنیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سائل کو اب اپنے فیصلوں کےلیے برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا 26ویں ترمیم اچھی سیاست کا نتیجہ ہے، سندھ حکومت کی اس قرارداد کو سپورٹ کرتے ہیں۔

رکن سنی اتحاد کونسل شبیر قریشی نے کہا آئین کو اپنے مفادات کے لیے پامال کیا گیا، ترامیم کا سلسلہ جاری ہے، وہ ظلم نہیں کریں جو کل آپ برداشت نہ کرسکیں۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا عدلیہ کی جانب سےجمہوریت پرشب خون مارے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos