وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی اور مری میں پیر کوتمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
دوسری جانب پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اسلام آباد نے بھی آج بروز پیر سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے









