پی ٹی آئی کارکن سے اپیل ہے پُرامن احتجاج کریں، امریکہ

[post-views]
[post-views]

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ملر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج  اور تشدد سے گریز کریں۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ملرنے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکے ہرملک میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کے حامی ہیں ہم کبھی بھی پرتشدد احتجاج کے حق میں نہیں ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos