Premium Content

اداروں کے خلاف پروپیگنڈا: ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ادارہ کے خلاف ہرزہ سرائی اور پروپیگنڈا کرنے والے 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیموں نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی، پشاور میں 220 انکوائریاں درج کی گئیں۔ جبکہ ہرزہ سرائی کرنے والے 620 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی۔ ایف آئی اے ملتان نے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ایف آئی اے نے کارروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد سے 7 اور لاہور سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔ جبکہ گوجرانوالہ سے 5 اور کراچی سے بھی 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ وہ اداروں کے خلاف اور ڈی چوک احتجاج پر اموات سے متعلق جھوٹا بیانیہ چلا رہے تھے۔ آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos