Premium Content

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 15 خوارج ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 15 خارجی ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 15 خارجی مارے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک جوان عارف الرحمان بھی بھی شہید ہوئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ہلاک خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے  پرعزم ہیں۔ اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos