اسلام آباد حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

[post-views]
[post-views]

وفاقی درالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس، ڈپلومیٹک انکلیو، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس سپریم کورٹ، ہائی کورٹ سمیت تمام حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

داخلی و خارجی راستوں پر سخت ترین چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی معاونت کیلئے دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی آنے وانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کر رہے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

حکومت کی جانب سے ڈی چوک میں مظاہرے کے بعد سے دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی اداروں کو انتہائی الرٹ کردیاگیا۔

پارلیمنٹ کی طرف آنے والے تمام داخلی راستوں پر پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

سخت چیکنگ کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos