سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں آپریشن کے دوران 27دہشت گرد ہلاک کردئیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں متعدد ٹھکانے،اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد تباہ کردیا گیا،ہلاک دہشت گرد فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے،سکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن، ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم نے کچھی میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسزکی پذیرائی کی ،27دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پرافسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کی تعریف کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے









