Premium Content

آج حج کا رکن اعظم میدان عرفات میں ادا کیا جائےگا

Print Friendly, PDF & Email

آج دنیا بھر سے 15 لاکھ مسلمان حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے لیے میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سنیں گے۔

مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، حج کے خطبہ کا ترجمہ 50 مختلف زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

عرفات کے بعدحجاج کرام مزدلفہ جائیں گے، جہاں وہ اتوار کو منیٰ میں شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔ وادی مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔

حجاج کی بڑی تعداد مسجد نمرہ پہنچ چکی ہے، مسجدنمبرہ دنیا کی واحد مسجدہے جو صرف یوم عرفہ کے دن کھولی جاتی ہے۔ حج کا خطبہ ادا کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئےیہاں ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کی جاتی ہیں۔

میدان عرفات کا مکہ مکرمہ سےفاصلہ تقریباً 20 کلومیٹر  ہے۔ آج 70 میٹر (230 فٹ) اونچی پہاڑی پر دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کرام چڑھیں گے، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا آخری خطبہ دیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos