Premium Content

عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت میں جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔جیل حکام نے سکیورٹی ایشو کی وجہ سے بھی جیل منتقل نہ کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos