Premium Content

Add

ایڈوب فوٹو شاپ نے ’پہلا اے آئی‘ ٹول پیش کردیا

Print Friendly, PDF & Email

تصاویر کی ایڈیٹنگ کرنے والے دنیا کے مشہور سافٹ ویئر، ایڈوب فوٹوشاپ نے اپنا پہلا جنریٹوو اے آئی ٹول پیش کردیا ہے جو تخلیق کاروں کے گھنٹوں بچاکر ان کی تصاویر میں چار چاند لگاسکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت یا اے آئی کی بدولت ٹیکسٹ لکھنے سے فوری طور تصویر یا اس کے کسی ایک پہلو کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ تاہم ابھی اس کا بی ٹا ورژن ریلیز کیا گیا ہے جو ظاہر ہے کہ باضابطہ طور پر ایپ کا حصہ نہیں بنا ہے۔ کمپنی کے مطابق سال کے آخر تک یہ ٹول عام استعمال کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

ایڈوب نے اسے ’جنریٹوو فِل‘ کا نام دیا ہے جو ایک کلک سے دن کے منظر کو رات میں بدل سکتا ہے۔ فی الحال یہ توثیق کرنے والے کو آزمائش کےلیے دیا گیا ہے جبکہ دیگرٹولز کے مجموعے کو ’فائرفلائی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں 20 اقسام کی تصاویر اور ان میں اے آئی کے اثرات کے نمونے بھی پیش کئے گئے ہیں۔

اگر تصویر میں ایک پھول ہے تو چند کلک سے آپ مزید پھول کا اضافہ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ایک منظر میں عمارات شامل کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1