Premium Content

اگر مجھے انصاف ملا ہوتا تو پاکستان آج ترقی کی راہ پر گامزان ہوتا، نواز شریف

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح اگر مجھے انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ہوا میں اُڑ رہا ہوتا۔

لندن میں نوازشریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ جس طرح عمران خان کو عدالت سے انصاف مل رہا ہے اس کا آدھا بھی آپ کو  2017 میں مل جاتا تو کیا حالات ہوتے؟

صحافی کے سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ  عمران خان کی طرح اگر مجھے  انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ہوا میں اُڑ رہا ہوتا، مطلب ترقی کر رہا ہوتا،بہت خوشحال ہوتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/ya-meri-hakumat-nahin-hamari-tub-ho-gi-jab-nawaz-sharif-yahan/

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بے رحم لوٹ مار،نااہلی،غلط ترجیحات،آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدے اور اس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو معاشی بدحالی میں گرا دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو، وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو، چپ کر کے بیٹھ جاؤ ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos