Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

امریکا نے بنگلادیش کیلئے ویزا پالیسی جاری کر دی

Print Friendly, PDF & Email

امریکا نے بنگلادیش کیلئے ویزا پالیسی جمہوری اقدار سے جوڑ دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ  انٹونی کا کہنا ہے کہ نئی ویزا پالیسی بنگلادیش میں آزاد، شفاف،پرامن قومی انتخابات میں معاونت کیلئے ہے۔

انٹونی  نے کہا کہ جمہوری انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا، پالیسی کا اطلاق حکام،سکیورٹی فورسز،عدلیہ،سیاسی رہنماؤں پر ہوگا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اقدار کو سبوتاژ کرنے والے عوامل میں الیکشن میں دھاندلی، ووٹرز کو دھمکانا، لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کیلئے تشدد کا استعمال شامل ہیں۔

انٹونی کے مطابق سیاسی جماعتوں،ووٹرز،سول سوسائٹی اور میڈیا کو مؤقف پیش کرنے سے روکنا برداشت نہیں، بنگلادیشی حکومت کو پہلے ہی اس پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں جنوری میں عام انتخابات کا انعقاد متوقع ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1