پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے 27 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنی پارٹی کے تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے یومِ تاسیس پر خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر، لوگ ساتھ آتےگئےاور کارواں بنتا گیا‘۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر، لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ آج سے 27 سال پہلے عمران خان نے جس سفر کا آغاز کیا، آج اس کارواں میں لاکھوں تحریک انصاف کے ممبرز اور کروڑوں چاہنے والے شامل ہو چکے ہیں۔ اس قافلے میں شامل سب ساتھیوں کو یوم تاسیس مبارک #PTIFoundationDay
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 24, 2023
اُنہوں نے لکھا کہ ’27 سال پہلے عمران خان نے جس سفر کا آغاز کیا آج اس کارواں میں لاکھوں لوگ ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس قافلے میں شامل سب ساتھیوں کو یوم تاسیس مبارک ہو‘۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی بنیاد 25 اپریل 1996ء کو رکھی تھی۔