سابق صدر آصف علی زرداری سے گزشتہ روز وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کی گیا۔
اس موقع پر امتیاز شیخ نے آصف علی زرداری کو عید کی مبارک باد بھی دی۔
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ سے غربت،بیروز گاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
آصف زرداری نے وزیر توانائی امتیاز شیخ کو تاکید کی کہ کوشش کریں سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے، سولرسسٹم لگنے سےعوام کو مہنگےبجلی بلوں سے نجات مل سکےگی۔
اس کے علاوہ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔