Premium Content

اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں، آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعوی کریں، ہتک عزت کا دعوی وہ کرتے ہیں جن کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کرتے تو عام انتخابات نہیں ہونے تھے، اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بند گلی میں آ چکی ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنا میری بہترین حکمت عملی تھی، 90 روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین شکنی ہو گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ٹھیک ہو کر انتخابی مہم کا آغاز کروں گا، ابھی میرا ایک اور میڈیکل چیک اپ ہونا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos