Premium Content

برطانیہ انتخابات: لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی

Print Friendly, PDF & Email

برطانیہ انتخابات کے بعد رشی سنک کی کنزرویٹو پارٹی کی 14 سالہ حکومت ختم ہونے کے قریب ہے۔ کیر سٹارمر برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم متوقع ہیں اور ان کی سینٹر لیبر پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کی امید ہے۔

جمعرات کی ووٹنگ کے اکثریت نتائج کے بعد،  لیبر پارٹی نے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے ، ایک ایگزٹ پول کے مطابق وہ تقریباً 410 پرکامیابی حاصل کر لے گی جبکہ کنزرویٹوپارٹی اب تک صرف 70 نشستیں جیت پائی ہے۔

اسٹارمر نے لندن میں اپنی نشست جیتنے کے بعد کہا، آج رات، یہاں اور ملک بھر کے لوگوں نے اپنی رائے دے دی ہے اور وہ تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تبدیلی یہاں سے شروع ہوتی ہے، آپ نے ووٹ دیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ڈیلیور کریں۔

سنک نے ہار مان لی اور کہا کہ اس نے اسٹارمر کو ان کی جیت پر مبارکباد دینے کے لیے فون کیا تھا۔

سنک نے مزید کہا کہ آج اقتدار ایک پرامن اور منظم طریقے سے تبدیل ہو گا، ہر طرف سے خیر سگالی کے ساتھ۔ انہوں نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے بعد کہا، اس میں سیکھنے اور غور کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور میں بہت سے اچھے محنتی کنزرویٹو امیدواروں کے نقصان کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، مجھے افسوس ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos