بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ لانچ ہونے کے چند منٹ بعد ہی فضا میں دھماکے سے تباہ

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اسٹارشپ کا دنیا میں اب تک سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ لانچ ہونے کے چند منٹ بعد ہی فضا میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ اسٹارشپ راکٹ کی پہلی تجرباتی پرواز کے دوران راکٹ اڑان کے چار منٹ بعد دھماکے سے تباہ  ہوگیا۔

اسپیس ایکس کا ٹو اسٹیج اسٹارشپ راکٹ زمین سے 20 میل اونچائی بھی عبور نہ کرسکا اور اس سے پہلے ہی پھٹ گیا۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

خبرایجنسی کے مطابق اسٹارشپ راکٹ کے تجرباتی پرواز کے دوران پھٹ جانے کے بعد ایلون مسک نے اسٹارشپ راکٹ کا اگلا تجربہ آئندہ چند ماہ میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی یہ راکٹ کی دوسری لانچنگ تھی جبکہ پہلی تجرباتی پرواز کو لانچنگ سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

اسپیس ایکس کمپنی نے اسٹارشپ راکٹ چاند، مریخ اور اس سے آگے جانے کیلئے ڈیزائن کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos