اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے ضابطہ اخلاق کی تیاری شروع کردی گئی۔
تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے ضابطہ اخلاق کےلیے الیکشن کمیشن کو سفارشات پیش کردی ہیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/punjab-main-intekhabat-ka-maumla-governor-ny-election/
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹر لسٹیں چاہئیں، ایک فیملی کا بلاک کوڈ ایک ہی پولنگ اسٹیشن میں ہو اور انٹیلی جینس ایجنسیوں کا پولنگ اسٹیشن کے اندر داخلہ ممنوع ہونا چاہیے ۔
میاں افتخار نے تجویز دی کہ الیکشن مہم اور الیکشن کے دن دہشت گردی کو روکنے پر توجہ دی جائے، 2013 اور 2018 کے انتخابات کی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے۔ انوارالحق کا کہنا تھا کہ وزرا کو الیکشن مہم میں حصہ لینےکی اجازت ہونی چاہیے تاہم اسلحہ کی نمائش پرپابندی کا اطلاق کرایاجائے کیونکہ اسلحہ کی نمائش پرآج تک کسی کو سزا نہیں ملی۔