Premium Content

فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کے علی جونیجو نے پام اسپرنگز فلم فیسٹیول ایوارڈ جیت لیا

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے اداکار علی جونیجو نے پام اسپرنگز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

ایوارڈ جیتنے کی خبر ’جوائے لینڈ‘ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں اور پام اسپرنگز فلم فیسٹیول کی آفیشل ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

علی جونیجو ایوارڈ کو حاصل کرنے کیلئے فیسٹیول میں موجود نہیں تھے، انہوں نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر مجھے بے حد خوشی ہے اور یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ’جوائے لینڈ‘ پر فخر ہے، یہ دنیا بھر میں لوگوں سے محبت اور پیار وصول کررہی ہے، یہ بہت متاثرکن تجربہ ہے۔

علی جونیجو مزید بتایا کہ مجھے یاد ہے جب ہم اس فلم کو گوال منڈی میں شوٹ کررہے تھے تو ہم ایمانداری کے ساتھ صرف ایک کہانی سنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے فلم کے ڈائریکٹر صائم صادق کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے اس ایوارڈ یافتہ فلم کیلئے ان پر اعتماد کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کو ہم جنسی پرستی کے متنازعہ موضوع پر معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور پنجاب حکومت نے اپنے صوبے میں اس کی نمائش پر پابندی بھی عائد کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos