Premium Content

فارم 47 کی حکومت تسلیم نہیں، محمود اچکزئی

Print Friendly, PDF & Email

پشتونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ فارم 47 کےنتیجے میں بننے والی حکومت تسلیم نہیں کرتے۔

بلوچستان میں پشتونخوا میپ کے زیر اہتمام دو روزہ امن جرگے کے آخری روز محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں سے صوبائی انتظامی اختیارات صوبائی انتظامیہ کو واپس کیے جائیں۔۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے نام پر بلوچستان کو عملاً وفاقی علاقے میں تبدیل کیا گیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ وفاق کی مداخلت نے صوبے کی آئینی صوبائی خودمختاری، انتظامی اتھارٹی کو مفلوج کیا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اٹھارھویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق صوبے کی صوبائی حیثیت اور خودمختاری بحال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos