Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کیلیے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں سولہ فیصد سے 113فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ 25 کیوبک میٹرماہانہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو اضافے سے استثنی دے دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کی دو درجوں کا گیس ٹیرف 16 اور 33 فیصد کم کردیا گیا ہے اوگرا کی نوٹیفائی کردہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جون 2023 تک نافذالعمل رہے گا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/sui-gas-ki-qeemtun-main-azafa/

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو محفوظ اور غیرمحفوظ درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کیلئے گیس16 تا 113 فیصد مہنگی کردی گئی۔ اضافہ پیٹرولیم ڈویژن کی ایڈوائس پر کیا گیا ہے۔

ٹیرف 16 اور 33 فیصد کم کردیا گیا ہےاعلامیے کے مطابق دیگرگھریلو صارفین کے ٹیرف میں 25 تا 113 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت 28.6 فیصد اضافہ،نئی قیمت 1650روپے ہوگئی ہے جبکہ پاور سیکٹرکیلئے گیس قیمت میں 22.8 فیصد اضافہ،نئی قیمت 1050روپےہوگئی جبکہ صنعتوں کیلئے گیس34 فیصد مہنگی،نئی قیمت 1100روپے ہوگئی ہے سی این جی شعبےکیلئےگیس 31 فیصد مہنگی ہونے کے بعد نئی قیمت 1800 روپے ہوگئی ہے اسی طرح فرٹیلائزرکیلئےگیس کی قیمت میں 46 فیصد اضافہ، نئی قیمت 1500 روپے ہوگئی۔ سیمنٹ سیکٹرکیلئے گیس 17.46 فیصد مہنگی، نئی قیمت 1500 روپےہوگئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1