نگران سیٹ اپ کے معاملے پر حکمران اتحادیوں کے درمیان مشاورت جاری ہے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اتوار کو انکشاف کیا ہے کہ کسی غیر سیاسی شخص یا ٹیک نوکریٹ کو عبوری وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیےسابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کے نام ان ممکنہ لوگوں میں شامل ہیں جنہیں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دوڑ میں شامل نہیں ہیں ۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اب ایک غیر جانبدار آدمی نگران وزیراعظم بنے گا جس کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہو گی۔ مسٹر ڈار کے عبوری وزیر اعظم بننے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے مسٹر ثناء اللہ نے کہا: ”جب میڈیا میں اسحاق ڈار کا نام گردش کر رہا تھا، اس وقت یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کے طور پر کسی غیر سیاسی شخص کو چنا جائے گا“۔
Don’t forget to Subscribes our Channel & Press Bell Icon.
تاہم، وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی سیاسی شخص کو سلاٹ کے لیے لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تو ڈار، مسٹر عباسی اور رضا ربانی کے ناموں پر غور کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے زیر غور آنے والوں میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کا نام میڈیا میں گردش کر رہا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر انتخابات فروری یا مارچ تک ملتوی ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔