Premium Content

گوشت میں دھنس جانے والے ناخن کی پریشانی کا حل

Print Friendly, PDF & Email

پاؤں کے انگوٹھے کے ناخن کا گوشت کے اندر بڑھنا یا اس میں دھنس جانا ایک عام مسئلہ ہے جو کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔عموماً ایسا پاؤں کے انگوٹھے میں ہوتا ہے مگر کسی بھی انگلی میں ایسا ہو سکتا ہے اور عموماً اس مسئلے کا سامنا بار بار ہوتا ہے۔

اگر متاثرہ حصہ انفیکشن کا شکار ہو جائے تو خود علاج کرنے کی بجائے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔اگر انفیکشن نہیں ہوا ہو تو پھر آپ گھر میں رہتے ہوئے چند طریقوں پر عمل کر سکتے ہیں جن سے تکلیف میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ اس مسئلے سے دوبارہ بچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

گرم پانی میں بھگو دیں

متاثرہ پاؤں کو نمک ملے گرم پانی میں روزانہ 2 بار 15، 15 منٹ کے لیے بھگو کر رکھیں۔

اس سے ناخن گوشت میں دھنس جانے سے ہونے والی تکلیف اور سوجن میں کمی لانے میں مدد ملے گی، البتہ بھگونے کے بعد فوری طو رپر پاؤں خشک ضرور کریں۔

یہاں آپ کیلئے ایک اور دلچسپ رپورٹ ہے یہ بھی پڑھیں

پاؤں کو خشک رکھیں

پانی میں بھگونے سے ہٹ کر باقی وقت متاثرہ حصے کو نمی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

نرمی سے جِلد کو ناخن سے دور کریں

نیل فائل یا ایسی کسی چیز کو استعمال کرکے نرمی سے ناخن کو جِلد سے ہٹانے کی کوشش کریں۔

روئی کی مدد لیں

ناخن اور جِلد کے درمیان صاف روئی کے چھوٹے ٹکڑے رکھنے سے دونوں کو الگ کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ جِلد کو بھی سہارا ملتا ہے۔پانی یا جراثیم کش کلینر میں بھگو کر روئی کو استعمال کریں۔

مرہم کا استعمال

متاثرہ حصے پر جراثیم کش مرہم کا استعمال کرنے سے انفیکشن کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بینڈیج سے ڈھانپ دیں

متاثرہ انگوٹھے کو بینڈیج سے ڈھانپنے سے اس جگہ کو زیادہ تحفظ ملتا ہے۔

کھلے جوتوں کا استعمال

اگر اس مسئلے کا سامنا ہے تو کھلے جوتے پہننے کی کوشش کریں اور تنگ جوتوں کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس سے ناخن پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

درد کش ادویات کا استعمال

عام درد کش ادویات کے استعمال سے تکلیف اور سوجن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

سیب کا سرکہ بھی مددگار

سیب کے سرکے کو ورم کش سمجھا جاتا ہے اور تکلیف میں بھی کمی آتی ہے۔اسے استعمال کرنے کے لیے سیب کے سرکے کے ایک چوتھائی کپ کو گرم پانی میں ملا کر پاؤں 20 منٹ تک بھگو کر رکھیں۔ایسا روزانہ ایک بار کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos