حکومت نے ریاست کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

وفاقی حکومت نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دے دی ہے جس کی قیادت آئی جی اسلام آباد کریں گے۔

ایف آئی اےسائبر کرائم ونگ اور ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹرز، اسلام آباد کے ڈی آئی جی تحقیقات اور اسلام آباد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ایس ایس پی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے منظم مقاصد کی تحقیقات اور تعین کرے گی جنہوں نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا۔

جے آئی ٹی کو یہ ٹاسک بھی دیا گیا ہے کہ وہ قابل اطلاق قوانین کے مطابق مجرموں کی نشاندہی کرے اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چند روز قبل اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کے ڈیجیٹل میڈیا سیل پر چھاپہ مارا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل بین الاقوامی سطح پر غلط معلومات پھیلانے کا ذریعہ تھا۔

الزام لگایا گیا کہ پاکستان کے خلاف ریاست مخالف ایجنسیوں کے تعاون سے پروپیگنڈا پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا سیل سے چلایا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos