Premium Content

ہتک عزت بل پرقائم مقام گورنر نے دستخط کر دیے

Print Friendly, PDF & Email

قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے ہتک عزت بل پردستخط کر دیے۔ ہتک عزب بل اب قانون بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی سے بل منظوری کے لیے گورنر کو بھیجا گیا ، گورنر نے بل پر تحفظات کا اظہار کیا اوردستخط سے انکار کر دیا تھا۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر 6 جون سے 12 جون  تک رخصت پر ہیں ، اُن کی رخصت  کے دوران  اسپیکر پنجاب اسمبلی اور قائم مقام گورنر  ملک احمد خان نےبل پر دستخط کر دیے۔

گورنرہاؤس نے ہتک عزت بل پر دستخط کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

بل پر دستخط کیے جانے کے بعد اب سمری وزارت قانون کو بھیجی جائی گئی، جس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بل باقاعدہ قانون بن جائے گا اور پنجاب میں ہر شہری پر اس کا اطلاق ہو گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos