حزب اللہ نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔
حزب اللہ کے مطابق اسرائیل پر ایرانی ساختہ نور میزائل داغے گئے،دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے جنگ کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔
علاوہ ازیں اسرائیل نے لبنان پرحملہ کرکے فوجی تنصیبات تباہ کردیں، اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےڈیڑھ کلومیٹردورواقع لبنانی میزائل ڈپوکونشانہ بنایاگیا ہے۔
دریں اثنا حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکا کی آشیرباد سے اسرائیل لبنان میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ ہم اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے پہلے خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ پیجر حملوں، واکی ٹاکی حملوں اور پھر حسن نصر اللہ کی شہادت جیسے واقعات کسی اور تنظیم کے ساتھ ہوتے تو وہ کب کی ختم ہوچکی ہوتی ۔
حزب اللہ شہادت سے محبت کرنے والی جماعت ہے اور ہر قسم کی قربانیوں اور تکالیف کے باوجود اسرائیل کے خلاف لڑتی رہے گی۔