Premium Content

Add

آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے، مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ نہیں کرنا تو نہ کرے، ہم مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے، اگر نہیں کرنا چاہتا، تو نہ کرے، ہم اس کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے، مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا پلان ہے، 3.7 کی ادائیگیوں میں کوئی پریشانی نہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈنے جتنے پیشگی اقدامات کہے کرلیے، اب مزید نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے، اگر نہیں کرنا چاہتا، تو نہ کرے، اس کے مطالبے پر ہم مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان کا مزید 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1