Premium Content

Add

عمران خان کو اڈیالہ جیل کی بی کلاس بیرک میں منتقل کر دیا گیا جہاں نواز شریف کو رکھا گیا تھا

Print Friendly, PDF & Email

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر اٹک ڈسٹرکٹ جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

اڈیالہ جیل حکام نے بھی منگل کو دیر گئے اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو سخت پولیس سکیورٹی کے درمیان راولپنڈی کی جیل لایا گیا۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں پارٹی کے حامیوں کو اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب عمران کو لے جانے والے پولیس قافلے پر گلاب کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ کو اڈیالہ جیل میں انتہائی سکیورٹی والی بی کلاس بیرک فراہم کی گئی ہے، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی رکھا گیا تھا۔ عمران کو عدالت کی ہدایت کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیرک کے ساتھ ایک اٹیچ باتھ روم ہے۔ پی ٹی آئی سربراہ کو چوبیس گھنٹے جیل سروس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

عدالت سے عمران کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی استدعا کے صرف ایک دن بعد ان کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے خود کو اٹک جیل میں ایڈجسٹ کر لیا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران، بیرسٹر عمیر نیازی نے پیر کو پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے موقف سے یو ٹرن لیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کہا کہ ان کے موکل نے خود کو اٹک جیل میں ایڈجسٹ کر لیا ہے۔ آخر جیل تو جیل ہے۔ میں اٹک جیل میں ٹھیک ہوں،عمیر نیازی نے پی ٹی آئی کے زیر حراست چیئرمین کے حوالے سے کہا۔ پیر کے روز، خان کے وکیل ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ ان کے موکل کو ایک ورزش کرنے والی مشین کی سہولت دی جائے۔

قبل ازیں منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے اس معاملے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی اٹک جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن ختم کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ ملزمان کو جیل میں قواعد کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1