Premium Content

ایندھن کی قلت، ایوی ایشن کمپنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Print Friendly, PDF & Email

لیٹر آف کریڈٹس (ایل سیز) نہ کھلنےکے باعث ایندھن کی قلت ہونے سے ایوی ایشن کمپنیوں کو  شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل سیز نہ کھلنے سے چھوٹے طیاروں کا فیول کراچی پورٹ پر پھنس گیا ہے اور فیول دستیاب نہ ہونے سے کیڈٹ پائلٹس کی تربیتی پروازیں رک گئی ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ذرائع کا کہنا ہےکہ تربیتی پروازیں رکنے سے زیر تربیت پائلٹ کا کورس وقت پر مکمل نہیں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی ائیر ایمبولینس بھی تیل کی قلت سےگراؤنڈ ہوگئی ہے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

ائیرکرافٹ اونرز  اینڈ آپریٹرز  ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ایل سیز نہ کھلنے سے پھر فیول کی قلت ہوگئی ہے، حکومت فوری پورٹ پر پھنسے فیول کو ریلیز کرے، ایوی ایشن کمپنیز کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos